7 نومبر 2011 - 20:30

بحرين ميں عوام نے ايک بار پھر آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: پير کو بحرين کےعوام نے دارالحکومت منامہ کي سڑکوں پر مظاہرہ کرکے ملک ميں آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا - مظاہرے کے دوران يہ بھي اطلاعات ہيں کہ بحريني سيکورٹي فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار بھي کيا ہے بحرين کے عوام گذشتہ کئي مہينے سے ملک ميں پرامن احتجاجي مظاہرے کرکے سياسي اور اقتصادي اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہيں مگر بحرين کي حکومت سعودي عرب کي فوج کے ساتھ مل کر اپنے ہي عوام کا قتل عام اور ان کو ايذائيں دينے کے ساتھ ان پر غيرانساني مظالم ڈھارہي ہے -

بحريني عوام کي سرکوبي ميں جہاں سعودي عرب کي فوج بحرين کي سيکورٹي فورس کا پورا ساتھ دے رہي ہے وہيں پاکستان سے بھي کرائے کے ايجنٹ بلائے گئے ہيں جو بحريني عوام کے مظاہروں کو کچلنے ميں شريک ہيں -............

/169