ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے خلاف اسرائيل کی فوجی کارروائی پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے سنگین و تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔ روسی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کو ایران کے خلاف ہر قسم کے اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران کے معاملے کا فوجی حل بالکل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوجی کارروائي سے مشکلات حل نہیں ہوتی بلکہ مشکلات پیچیدہ ہوجاتی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے وزير اعظم شیمون پریز نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی تھی ۔............
/169