5 نومبر 2011 - 20:30

خیرپور…صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات نومبر 2012ء میں ہوں گے،

ابنا:پیپلز پارٹی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی، حکومت کے جانے کی باتیں کرنے والے سن لیں ہم اپنی پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔خیرپور کے قریب گوٹھ تالپور وڈا میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ 2012 عام انتخابات کا سال ہوگا پارٹی کارکن ابھی سے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں جبکہ حکومت مخالف لوگ حکومت کے جانے کی باتیں کرنے کے بجائے عام انتخابات میں ہمارا سامنا کریں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں کافی حد تک امن ہوگیا ہے عید کے بعد وہ سند ھ کے قبائلی سرداروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر یں گے اور ان کے تعاون سے اندرون سندھ بھی ڈاکووں کے خلاف آپریشن شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ کسی کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  ...........

/169