19 مارچ 2011 - 20:30

ایک شیعہ ویب سائٹ کے مطابق اس کے خفیہ نمائندوں کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملت کے خلاف ایک بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

شیعہ کلنگ کو خفیہ نمائندوں کی طرف سے ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جسٹس زوار پر ہونے والا حملہ مکمل طور پر شیعہ دشمنی پر مبنی حملہ تھا، لیکن پولیس اس حملہ کیس کی  مکمل طور پر تحریف کرکے جسٹس زوار حسین حملہ کیس کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے دہشتگردوں کو تحفط دینا چاہتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس زوار حسین حملہ کیس ایک بڑے گیم پلان کا حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپاہ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے شیعہ دُشمنی کے پیش نظر ایک نئی سازش تیار کی ہے۔ اس سازش کے مطابق ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی قانونی ماہرین کو نشانہ بنایا جائے گا، خفیہ نمائندوں کی طرف سے ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کے شہید مختار حسین بخاری کی شہادت اس سازش کی ابتداء تھی، اسی گیم پلان کے تحت شہید کوثر زیدی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور جسٹس زوار حسین کو نشانہ بنانے کا واقعہ بھی اسی گیم پلان کا حصہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کے کل جسٹس زوار حسین کے ساتھ اسڑیٹ کرائم کاواقعہ پیش آیا، جس کا مقصد جسٹس حسین کے بارے میں تمام انفارمیشن حاصل کرنی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان تمام واقعات کو چھپانے کیلئے بھی ایک سازش تیار کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شھادت کو چھپانے کے لیے مختلف ایس ایم ایس سروسز کا استعمال کیا گیا، جان بوجھ کر واقعے کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے ملت کے درمیان غلط افواہ کو پروان چڑھایا جاتا ہے، جیسے مختار حسین زیدی کی شھادت کے بعد یہ ایس ایم ایس چلے کہ مختار حسین خیریت سے ہے۔ مختار حسین کی نماز جنازہ کے مقام کے بارے میں ملت کو پریشان کرنے کی کوشش کی گئی، کوثرحسین زیدی کی شہادت کو لینڈ مافیا کا جھگڑا قرار دیا گیا جبکہ جناب کوثر زیدی کو شیعیت کی پاداش میں شہید کیا گیا اور بالکل اسی طرح آج جسٹس زوار حملہ کیس کو ڈکیتی واقعہ کہا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کے ایسی ایس ایم ایس سروس موجود ہے جو شیعہ نہیں بلکہ شیعیت کا نام استعمال کر رہی ہے، ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے ماہرین قانون کو شہید کرنے کا مقصد ملت کو قانونی طور پر کمزور کرنا ہے۔ اسی وجہ سے ایسے افراد کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے جو کسی طرح ملت کے قانونی معاملات میں مدد فراہم کر رہے تھے۔اس سازش کا مقصد ملت تشیع کو قانونی طور پر تنہا کرنا ہے۔شیعہ کلنگ نے لکھا ہے کہ رپورٹ کو پیش کرنے کا مقصد صرف ملت کو اپنی تحقیقات سے آگاہ کرنا تھا۔

۔۔۔۔۔۔

/110