4 نومبر 2011 - 20:30

افغانستان ميں تعينات امريکہ کے سينيئر فوجي کمانڈر کو افغانستان کے صدر پر تنقيد کي وجہ سے برطرف کر ديا گيا ہے۔

ابنا: افغانستان ميں غير ملکي افواج کے کمانڈر جنرل جان ايلن نے افغان سيکورٹي فورسز کو تربيت دينے والے امريکي کمانڈر جنرل پيٹر فولر کو حامد کرزئي پر تنقيد کي وجہ سے برطرف کر دیا ہے۔امريکي وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے بتايا کہ پنٹاگون جنرل ايلن کے فيصلے کي حمايت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فولر کا بيان ان کا ذاتي نظريہ تھا جس کا امريکي وزارت جنگ سے کوئي تعلق نہيں ہے۔فولر نے جمعرات کو ايک انٹرويو ميں کہا تھا کہ حقائق سے افغان حکام کا رابطہ ختم ہو چکا ہےـ انہوں نے افغان حکام پر يہ الزام بھي عائد کيا کہ وہ افغانستان ميں امريکہ کي قربانيوں پر ناشکري کا ثبوت دے رہے ہيں ـ فولر نے افغان صدر کے اس بيان پر بھي شديد نکتہ چيني کي جس ميں صدر کرزئي نے کہا تھا کہ اگر امريکہ پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو افغانستان پاکستان کا ساتھ دے گا۔............/169