3 نومبر 2011 - 20:30

وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے کہا ہے کہ پوليس ان کے خلاف تشدد سے کام لے رہي ہے۔

ابنا: امريکي شہر اوکلنڈ کے مظاہرين کا کہنا ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکار لوگو ں پر صوتي بم پھينک رہے ہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق امريکي رياست کيليفورنيا کے شہر آکلنڈ کي پوليس نے جمعرات کو بھي مظاہرين کے خلاف طاقت کا استعمال کيا۔ برطانوي اخبار گارڈين کے نامہ نگار ايڈم گيبٹ نے بھي جو اس موقع پر وہاں موجودتھے کہا کہ مظاہرين پر پوليس کے تشدد کا منظر بہت ہي وحشتناک تھا۔ انہوں نے بتايا کہ جو لوگ ماسک نہيں پہنے ہوئے تھے وہ پوليس کے ان حملوں ميں بري طرح متاثر ہوئے ہيں۔ روزنامہ گارڈين کے نامہ نگار نے کہا کہ پوليس نے بے گھر لوگوں کو بھي نشانہ بنايا ہے ۔ اوکلنڈ شہر کے لوگوں نے جمعرات کو اس شہر کي بندرگاہ کے کام کاج کو کئي گھنٹے تک ٹھپ رکھا۔
............

/169