2 نومبر 2011 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے دنیا بھر میں پرامن ماحول قائم کۓ جانےکی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر  محمود احمدی نژاد نے تہران  میں تعینات اسلواکیہ کے نۓ سفیر یان بوری سے ملاقات میں کل اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ تمام حکومتوں اور اقوام کو چاہۓ کہ وہ دنیا بھر میں پرامن ماحول کے قیام کی حمایت کریں کیونکہ بدامنی کا ماحول سب کے لۓ نقصان دہ ہے کہا کہ دنیا کو عدل و انصاف کی بنیاد پر ایک ایسے نۓ نظام کی ضرورت ہے جس میں کسی کو دوسرے پر غلبہ حاصل نہ ہو اور کسی کا  حق بھی ضائع نہ ہو۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس ملاقات میں اسلواکیہ اور ایران کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں توسیع سے کوئي بھی چیز مانع نہیں ہے۔ یان بوری نے بھی اس ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ماضی کی نسبت زیادہ توسیع آۓ گي۔ ............

/169