1 نومبر 2011 - 20:30

لبنان کی قومی فریڈم پارٹی کے سربراہ نے مقاومت کے اسلحہ کو جائز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کے اسلحہ کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ابنا: لبنان کی قومی فریڈم پارٹی کے سربراہ مائیکل عون نے مقاومت کے اسلحہ کو جائز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کے اسلحہ کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے انھوں نے کہا کہ  اگراسرائيل کے مقابلے میں حزب اللہ لبنان استقامت و پائداری سے مقابلہ نہ کرتا تو اسرائيل لبنان کو ہڑپ کرجاتا۔ انھوں نے 14 مارچ گروپ کی طرف سے مقاومت کے متعلق اظہارات و الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ جنگ طلب حزب اللہ نہیں بلکہ جنگ طلب امریکہ و اسرائيل ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ 14 مارچ والوں کو امریکہ و اسرائیل کی جنگ طلبی نظر نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ اور لبنان نے اسرائیل پر حملہ نہیں کیا ، یہ اسرائيل تھا جس نے لبنان پر حملہ کیا اور لبنانیوں کے گھروں میں داخل ہوگیا انھوں نے کہا کہ امریکہ کے اشاروں پر ناچنے والے لبنان کی حفاظت نہیں کرسکتے۔...........

/169