ابنا: صدر احمدی نژاد نےآج تہران میں تیونس کے نئے سفیر محمد الحصایری سےملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ملک کےعوام نئے دور کا تجربہ کر رہے ہیں کہا کہ تیونس کے عوام اور حکومت پیشرفت وترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلےمیں تیونس کےساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
صدراحمدی نژاد نے اس ملک میں عوام کی کامیابی اور پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی ميں ایران اور تیونس کےتعلقات اچھے رہے ہیں اور آج بھی ان دونوں مسلمان قوموں کےتعلقات زیادہ سے زيادہ فروغ پانےچاہئیں۔
تہران میں تیونس کےسفیر نے بھی اپنی تقرری کے کاغذات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تیونس کے نئے رہنما اور حکام اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات کو مضبوط بنانےکےخواہاں ہيں۔
محمد الحصایری نے ایران کومالا مال ثقافت کاحامل ملک قرار دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقےکی تبدیلیوں میں اہم کردار کاحامل ہے۔
..........
/169