29 اکتوبر 2011 - 20:30

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے ایران کے سلسلے میں امریکی پالیسیوں میں ناکامی پر تاکید کی۔

ابنا: محسن رضائی نے آج چودہ سو چار شمسی میں ایران میں تعلیم کے زیرعنوان ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سلسلےمیں امریکی سرگردانی کی جملہ وجوہات میں اسلامی جمہوری نظام کوجھکانے کے لئے امریکی ناکامی اور مشرق وسطی میں امن و ثبات برقرار رکھنےميں ایران کے کردار سے واشنگٹن کی آگاہی ہے۔تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسیکرٹری نے ایران کے خلاف پابندیوں اور دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، ایران کےسلسلے میں منطقی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہے۔محسن رضائی نےایران کے اندر اور باہر موجود مواقع کی جانب اشارہ کرتےہ وئےتاکیدکی کہ بڑی طاقتوں کے کمزور ہونے اور ترقی کےحصول کی ایران کی خواہش کے پیش نظرملک کانظام چلانے کے لئے تمام وسائل استعمال کرنےچاہئیں۔.............

/169