ابنا: اطلاعات کے مطابق چھے دن ميں ملبے سے ايک سو ستاسي افراد کو نکالا گيا ہےـ
ڈھائي ہزار افراد زخمي بتائے جاتے ہيں ـ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے پچاس ہزار افراد متاثر ہوئے ہيں ـ
موسم سرما کي وجہ سے زلزلہ زدہ افراد کي مشکلات ميں مزيد اضافہ ہو گيا ہے اور انہيں موٹے کمبل اور ٹينٹ کي شديد ضرورت ہےـ
اطلاعات کے مطابق امدادي ٹيميں فضائي راستے سے امدادي اشياء اس علاقے ميں پہنچائي جا رہي ہيں ليکن زلزلے سے متاثرہ افراد کو متعدد مشکلات کا سامنا ہےـ درجہ حرارت ميں تيزي سے کمي آئي ہے اور برفباري شروع ہو گئي ہےـ
ترکي کے حکام نے اپيل کي ہے کہ ہزاروں کي تعداد ميں ٹينٹ مہيا کرائے جائيں ـ
...........
/169