ابنا: الجبالي نے جن کو تيونس کے حاليہ انتخابات ميں کامياب ہونےوالي النہضہ پارٹي نے وزارت عظمي کے لئے نامزد کيا ہے ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ ان کي جماعت نے ايک مخلوط حکومت تشکيل دينے کے لئے ديگرجماعتوں کے ساتھ صلاح و مشورے شروع کرديئے ہيں-
تيونس کے نامزد وزير اعظم نے کہا کہ يہ صلاح و مشورے تيونس کي معيشت کو زندہ کرنے کے ہي موضوع پر مرکوزہيں-
ياد رہے کہ تيونس ميں آئين ساز اسمبلي کے تاريخي انتخابات گذشتہ تيئس اکتوبر کو ملکي سطح پر منعقد ہوئے تھے -
آئين ساز اسمبلي کي دوسو سترہ نشستوں ميں سے النہضہ پارٹي نے نوے نشستيں حاصل کي ہيں .
............
/169