27 اکتوبر 2011 - 20:30

آج بروز جمعتہ المبارک 28 اکتوبر 2011 مظلوم شہیدوں کی سرزمین کوئٹہ میں شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک گیر عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی.

ابنا:عظمت شہداء کانفرنس کی خبر سنتے ہی ملت کے عام افراد کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستانی ملت تشیع کے تمام نمائندگان ایک پلیٹ فورم میں اکٹھا ہورہے ہیں، شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی عظمت شہداء کانفرنس سے

*علامہ محمد امین شہیدی**علامہ ساجد علی نقوی**علامہ عباس کمیلی**علامہ ناظر عباس تقوی**علامہ راجہ ناصر عباس جعفری**حافظ ریاض حسین نجفی**علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین**علامہ مرزا یوسف حسین**شہنشاہ حسین نقوی*اور *علامہ قاضی نیاز حسین نقوی* خطاب کریں گے

اطلاعات موصول ہورہی ہے کے ملک گیر عظمت شہداء کانفرنس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے، پوری ملت تشیع کی نظر اس کانفرنس میں لگی ہے.

...........

/169