27 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور… ڈینگی سے دو خواتین سمیت چار افراد دم توڑ گئے۔

ابنا: لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 254 جبکہ صوبے میں 293 ہو گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے عید کے دنوں میں قبرستانوں میں اسپرے کا حکم دے دیا۔ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج سلطان پورہ کا 72 سالہ نثار، شاہدرہ کی 55 سالہ فضیلت، شیخوپورہ کا 80 سالہ رمضان اور ننکانہ صاحب کی 15 سالہ عظمیٰ ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 201 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد انیس ہزار 506 ہو گئی۔ لاہور میں 161 مریض سامنے آنے سے یہ تعداد سولہ ہزار 492 تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور ڈینگی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔  ...........

/169