ابنا: ونزوئلا کے صدر ہوگوشاویز نے کراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیٹوکی سرپرستی میں قائم لیبیا کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، نیٹو نےایک ملک کے قانونی صدر کو قتل کرایا ہے۔ ہوگو شاویز کے مطابق ہم لیبیا کے معمر قذافی کی موت کے بعد بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، انہوں نے کہا کہ نیٹو نے طاقت کے ذریعہ لیبیا میں ایک نئی حکومت قائم کروائی ہے۔ انہوں نے ایک مملکت کے صدر کو قتل کرادیا۔ ہوگوشاویز کا کہنا تھا کہ چاہے معمر قذافی کسی کو پسند تھے یا ناپسند تھے لیکن وہ لیبیا کے صدر توتھے ۔انہوں نے معمر قذافی کو قتل کراکے اس کی لاش کو صحر امیں پھینکوا دیا۔ واخض رہے کہ لیبیا کے ڈکٹیٹرصدرمعمر قذافی کولیبیا کی موجودہ انقلابی حکومت نےکسی نامعلوم جگہ اور بیابان میں دفن کیا گيا ہے۔............
/169