ابنا: اطلاعات کے مطابق نیویارک پولیس نے ایک بار پھر مظاہرین پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کے گولے داغے اور پلاسٹیک کی گولیاں استعمال کیں۔ نیویارک کے عوام نے وال اسٹریٹ پرقبضہ کرو تحریک کی بھر پور حمایت کی ہے ۔ پولیس اور شہری انتظامیہ یہ امید لگائے بیٹھی تھی کہ سردیوں کے آغاز سے آزادی پارک اور وال اسٹریٹ میں دھرنا دینے والے واپس چلے جائيں گے لیکن دھرنا دینے والوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اشیاء کا انتطام کرکے اپنا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔.............
/169