25 اکتوبر 2011 - 20:30

یمن میں اسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صنعا میں گذشتہ شب کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد انیس تک پہنچ گئي ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ڈکٹیٹر علی عبدالہ صالح نے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان جھڑپوں میں ایک ‏عورت اور ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے۔ اھر اطلاعات ہیں کہ شہر حسبہ میں شیخ صادق الاحمر کے حامی سات افراد مارے گئے ہیں جبکہ یمن کے نو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن کے عوام رواں برس کے آغاز سے علی عبداللہ صالح کی حکومت کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ علی عبداللہ صالح بتیس برسوں سے یمن کے صدر ہیں۔............

/169