ابنا: شام میں مسلح دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں دمشق و القنیطرہ کے درمیان سعسع کے علاقہ میں ہتھیاروں سے بھری ایک گاڑی کو شامی پولیس نے پکڑ لیا ہے جس سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ یز مواد برآمد ہوا ہے۔
شام میں دہشت گردوں کو اسرائیل اور امریکہ ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ شام کی پولیس کے مطابق اس گاڑی میں سبزی کے نیچے ہتھیار چھپائے کر رکھے گئے تھے پولیس نے گاڑي کو تلاشی کے لئے رکنے کے لئے کہا لیکن گاڑی میں موجود مسلح شخص نے فائرنگ شروع کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈرائيور کا ساتھی ہلاک اور ڈرائیور کو گاڑي سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عرب ممالک میں صرف شام اسرائیل کے خلاف ہے اور اسرائيل کے خلاف اسلامی مقاومت کی حمایت کررہا ہے امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائيل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کے لئے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں لیکن شامی عوام نے اب تک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔...........
/169