ابنا: زلزلے ہلاکتوں کی تعداد366ہو گئی ہے جبکہ 9 سالہ بچی اور 18 سالہ لڑکے سمیت اب تک 23 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے ۔ترکی میں اتوار کو 7.2 شدت کے زلزلے نے سیکڑوں عمارتوں کو ملبے کا ڈھیربنا دیا۔زلزلے سے ایرکس اور وان میں تیرہ سوافراد زخمی اورسیکڑوں لاپتہ ہیں۔زلزلے کے34 گھنٹوں بعد 9 سالہ بچی اور 18 سالہ لڑکے کو ملبے سے زندہ نکال لیاگیا۔ 40 ہزار بے گھر افراد کو شیلٹر فراہم کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں اوراب تک 13 ہزار خیمے فراہم کیے جاچکے ہیں۔زلزلے سے سب سے متاثرہ شہر وان کا مواصلاتی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہے ۔زلزلے کے بعد سے اب تک 70سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈکیے گئے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔وزیراعظم طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورمتاثرین کواس مشکل گھڑی میں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔یونان، امریکا، ایران، اسرائیل اور جرمنی سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے ترکی کو امداد کی پیشکش کی ہے جبکہ کئی ملکوں کی امدادی ٹیمیں ترکی پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ ..........
/169