ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سابق خاتون اول ، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی ساس بیگم نصرت بھٹو کا آج دبئی میں انتقال ہوگيا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی دنوں سے بستر علالت پر تھیں۔ اطلاعات ہیں کہ صدر آصف علی زرداری اردن سے فوری طور پر دبئی چلے گئے ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو ایرانی نژاد پاکستانی تھیں اور ان کی پیدائش سنہ انیس سو انتیس میں ایران کے معروف شہر اصفہان میں ہوئي تھی۔ ان کا تعلق ایک متمول خاندان سے تھا۔ بیگم نصرت بھٹو کی شادی پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے انیس سو اکاون میں ہوئي تھی۔ ..........
/169