ابنا: حسین عبداللہیان نے ایران کے خلاف واشنگٹن کے بےبنیاد دعوے کو بحرین کے حالات سے ربط دینے کی بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کے من گھڑت دعوے کو بحرین کے عوامی احتجاج سے ربط دینا صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے مطالبات اور احتجاج داخلی مسئلہ ہے اور بحرینی عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے بات چیت اور پرامن اقدامات بحرین کی مشکلات کی واحد راہ حل ہے۔حسین عبداللہیان نے مزید سعودی فوجی بحرین بھیجے جانے پر مبنی اقدام کو ناکام پالیسی قرار دیا اور کہا کہ بحرین سے ان فوجیوں کی واپسی ، بحرین کے مختلف عوامی طبقات کے خلاف عدالتوں کے غلط فیصلوں کا روکا جانا اور بحرینی عوام کے حقوق پر توجہ دینا قومی مذاکرات کی کامیابی میں مؤثر ہوگا۔..........
/169