ابنا: وزير خارجہ صالحي نے جمعے کو انقرہ ميں ترکي کے صدر عبد اللہ گل سے ملاقات ميں کہا کہ تمام ممالک کو علاقے کي سيکورٹي کي ذمہ داري سنبھالنا چاہئے اور اس کے لئے کوشاں رہنا چاہئےـ
وزير خارجہ نے ترکي کے ساتھ تعلقات کے فروغ کي تہران کي کوششوں کا حوالہ ديتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ رکاوٹوں کو برطرف کرکے دونوں ممالک اپنے معاشي تعلقات کو مزيد فروغ دينے ميں کامياب ہوں گےـ
علاقے کے ملکوں ميں دہشت گردوں کي سرگرميوں کے سلسلے ميں وزير خارجہ صالحي نے اپنے ملک کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ اگر يہ واضح ہو جائے کہ دہشت گردي کے اصلي حامي کون ہيں تو اس لعنت سے نمٹنا آسان ہو جائے گاـترکي کے صدر عبد اللہ گل نے موجودہ صورت حال ميں وزير خارجہ ايران کے دورہ ترکي پر خوشي ظاہر کي اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان گہرے دوستانہ تعلقات ہيں ـ عبد اللہ گل نے دو طرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمي مسائل کے سلسلے ميں گفت و شنيد کا سلسلہ جاري رہنے کي ضرورت پر زور دياـ
وزير خارجہ صالحي جمعے کي صبح ايک وفد کے ساتھ انقرہ پہنچے ہيں.
...........
/169