19 اکتوبر 2011 - 20:30

امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن افغانستان کے دلدل سے آبرومندانہ طريقے سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کي غرض سے کابل پہنچي ہيں.

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق ہليري کلنٹن کے دورہ افغانستان کا اصل مقصد افغان حکام کے ساتھ مل کر افغانستان ميں امريکا کي مہنگي ثابت ہورہي جنگ کا سياسي حل تلاش کرنا ہے جو دس سال قبل شروع ہوئي تھي اور جس کا ابھي تک کوئي نتيجہ امريکا کو نہيں ملا ہے -

خبروں کے مطابق امريکي وزير خارجہ کي کوشش ہے کہ کابل انتظاميہ کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار کريں تاکہ امريکا عزت بچا کر اس ميدان جنگ سے جس ميں وہ شکست کھا چکا ہے کسي طرح باہر نکل آئے.

افغانستان ميں رہائشي علاقوں پر امريکا اور نيٹو کے مسلسل حملوں سے امريکا کے خلاف افغان عوام اور حکام کے جذبات بري طرح بھڑک اٹھے ہيں اور اس وقت پورے افغانستان ميں امريکا مخالف جذبات ميں شدت پيدا ہوتي جارہي ہے افغان عوام نے بارہا مختلف علاقوں ميں مظاہرے کرکے اپنے ملک سے امريکي اور ديگر غيرملکي افواج کے انخلاء کا مطالبہ کيا ہے -اس درميان نيٹو نے اعلان کيا ہے کہ مشرقي افغانستان ميں اس کے دو مزيد فوجي ہلاک ہوگئے ہيں نيٹو نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ يہ دونوں فوجي مشرقي افغانستان ميں دستي بم کے دھماکے ميں مارے گئے ہيں -

............

/169