ابنا: عبدالرووف الشائب نے آئي آر آئي بی سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی قیدیوں بالخصوص سینئر رہنماوں کی حالت بڑی افسوسناک ہے اور انہیں شدید ترین جسمانی اور نفسیاتی ایذاوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سارے انقلابی رہنماوں کو رہا نہیں کردیا جاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے اور کامیابی تک ہماری تحریک جاری رہے گي۔بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما سعید شہابی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت مظاہرین کے خلاف آئے دن وحشیانہ جرائم ڈھا رہی ہے لیکن وہ بحرینی عوام کے مقابل ٹک نہیں سکتی کیونکہ یہ انقلاب حتمی کامیابی تک جاری رہے گا۔ قابل ذکرہے بحرینی عوام آل خلیفہ کی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہے ہیں اور آل خلیفہ حکومت سعودی عرب کی مدد سے انہیںظالمانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔ دراین اثنا صہیونی ریاست کے حلقوں نے بحرین میں عوامی تحریک پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ بحرین کی اکثریت یعنی شیعہ قوم نے حکومت کےخلاف انقلابی تحریک شروع کردی ہے۔ یاد رہے صہیونی ریاست اور اس کا میڈیا بحرین کےحالات کا جائزہ لے رہا ہے اور اس نے بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف عوامی تحریک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما ابوالغزلان نے کہا کہے صہیونی ریاست اپنے اور امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے بحرین کے انقلاب کو ہائي جیک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ ..........
/169