16 اکتوبر 2011 - 20:30

آئی ایس او گلگت ڈویژن کے 34واں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے جوان شروع دن سے ہی ملک عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور پاکستان کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔

ابنا: گلگت:اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی دیدار علی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بقاء و استحکام کیلئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اور اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر یکجان ہو کر پاکستان کے دشمن کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے 34واں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا چاہئیے کیونکہ اس وقت یکجا ہونے کی ضرورت ہے، بعض طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ہمیں مل کر ان کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان سب کے لئے ضروری ہے اور اس کیلئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان شروع دن سے ہی ملک عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور پاکستان کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے، اس وقت پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے اس سے نجات کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ..........

/169