ابنا: اردن کے اخبار الدستور نے آج عراق کے سیاسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر نے دو ہزار تین سے اب تک عراق کے پچیس عدد مگ طیارے اور چودہ عدد ہیلی کاپٹروں کو امریکی فوج کی مدد سے عراق سے باہر منتقل کر دیا ہے۔ادھر عراق کی پارلمنٹ میں سلامتی و دفاع کے کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ انتالیس لڑاکا طیاروں کی چوری کے مسئلہ کا جائزہ لینے والی ہے تاہم بعض عراقی حکام جو بلیک واٹر کے ساتھ تعلقات رکھتے تھے، اس سلسلے میں معلومات کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔..........
/169