11 اکتوبر 2011 - 20:30

واشنگٹن…امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا حقانی نیٹ ورک سمیت تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے،تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حقانی نیٹ ورک یا دیگر گروپ ا من مذاکرات میں سنجیدہ ہیں یانہیں ۔

ابنا:غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند افغانستان میں امریکیوں ،افغانیوں اور اتحادی افواج کے ارکان کے لئے خطرہ ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ امریکا حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر گروپوں سے امن معاہدے کے لئے تیار ہے ، لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حقانی نیٹ ورک یا دیگر گروپ ا من مذاکرات میں سنجیدہ ہیں یانہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے دروازے بند نہیں کیے ہماری کوشش ہے کہ آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نکال لیا جائے ۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف امریکی فوجی کارروائی جاری رہے گی ، امریکا حقانی نیٹ ورک کے خاتمے ، اس کی ارکان کی گرفتاری یا اسے بے اثر کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔گذشتہ ماہ سابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام عائد کیا تھاکہ 13ستمبرکو کابل میں امریکی سفارتحانے پر حملے میں حقانی نیٹ ورک اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ملوث ہے ۔  ..........

/169