ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور کے مقامی افراد نے خبر دی کہ قریب واقع جھاڑیوں میں ایک مشتبہ بوری موجود ہے۔پولیس نے پولی تھین بیگ کھولا تو اس میں سے نوجوان کی بوری بندسر کٹی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر تقریبا بائيس سے تیئیس برس کے درمیان ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان کو ایک دو روز قبل قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینکی گئی تھی۔لاش شناخت کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کردی گئی ہے۔ یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد میں خوف و ہراس پھیل گيا ہے ۔ اس سے قبل اس طرح کے واقعات کراچی میں ہوتے تھے اسلام آباد میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔........./169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271235
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔