10 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن عبدالمحمد نے اقتدار سے کنارہ کشی پر مبنی یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کے بیانات کو فریب قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبدالمحمد بابا احمدی نے کہا ہے کہ اقتدار سے کنارہ کشی اور حکومت اہل افراد کو سونپنے سے متعلق علی عبداللہ صالح کے بیانات امریکہ کی جانب سے یمنی حکام کو دی جانے والی ڈکٹیشن کا حصہ ہیں ۔ عبدالمحمد بابا احمدی نے مزید کہا کہ یمن کے حکام اب اقتدار اپنے پاس رکھنے کے لۓ اس طریقے کو آزمانا چاہتے ہیں۔ بابا احمدی نے مزید کہا کہ علی عبداللہ صالح کو دوسرے انقلابی ممالک کے ڈکٹیٹروں سے عبرت حاصل کرنی چاہۓ اور یہ جان لینا چاہۓ کہ اس طرح کی پالیسیاں اختیار کرنے کے ذریعے وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے گا۔ بابا احمدی نے مزید کہا کہ اگر علی عبداللہ صالح کے اقتدار میں رہنے سے متعلق کوششیں ناکام ہوگئيں تو پھر امریکہ اسی جیسے کسی اور فرد کو اقتدار میں لانے کی کوشش کرے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یمن کے انقلابی عوام ہوشیار و بیدار ہوچکے ہیں اور وہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کی مکمل سرنگونی تک اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔ واضح رہے کہ علی عبداللہ صالح نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں اقتدار سے کنارہ کش ہوجاۓ گا لیکن اقتدار وہ اپنے مخالفین کی تحویل میں نہیں دے گا.
..........
/169