10 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےکہا ہے کہ آج بہت سے مغربی ممالک علاقہ میں جاری تحریکوں بالخصوص مصری عوام کے انقلاب کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ اس صورت میں امریکہ اور اسرائیل کی مخالف حکومتیں بر سر اقتدار آجائیں گی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد نے آج پورے ملک کےضلعی آفیسروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بہت سے مغربی ممالک آج علاقہ میں جاری تحریکوں بالخصوص مصری عوام کے انقلاب کو روکنے اور منحرف کرنےکی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ عوامی انقلاب اور تحریکوں کی کامیابی کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کی مخالف حکومتیں بر سر اقتدار آجائیں گی۔ صدر احمدی ںژاد نے مصری عوام اور مصری علماء اور دانشوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصری قوم تاریخ اور تمدن ساز قوم ہے اور اگر مصری عوام کا انقلاب منزل مقصود تک پہنچ گيا تو اس کے برکات اور اثرات سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک مصر میں آزاد انتخابات کرانےکی مخالفت کررہے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ آج علاقہ میں اسلامی بیداری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ علاقہ میں امریکہ نواز ڈکٹیٹر اور غیر جمہوری حکومتوں کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب عوام نے مغربی ممالک کی طرف سے جمہوریت کی کھوکھلی حمایت کا پول کھول دیا ہے اور  عرب عوام حقیقی جمہوریت کی تلاش میں ہیں اور اللہ تعالی کی مدد سے علاقائي عوام ، مغربی طاغوتوں کو شکست دیکر توحید پر مبنی جمہوری حکومتیں تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔........../169