ابنا: ايساف کے ترجمان بريگيڈيئر جنرل جکبسن کارسٹن نے پاکستان سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اپني سرزمين پر دہشتگردوں کي محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے اور انکے تربيتي مراکز کے خلاف کاروائي کرے-انہوں نے دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان کي قربانيوں کا اعتراف بھي کيا تاہم يہ بات زور ديکر کہي کہ پاکستان کو چاہيے کہ وہ اپني سرزمين پر دوبارہ منظم ہونے والے دہشتگرد گروہوں کے خلاف موثر کاروائي کرے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طالبان اور حقاني نيٹ ورک دونوں کے خلاف کاروائي کرنا چاہيے-عالمي فوج کے ترجمان نے يہ بات بھي زور ديکر کہي کہ پاکستان، افغانستان اور عالمي برادري کو ملکر پاکستان کي سرزمين پر محفوظ پناہ گاہوں اور تربيتي سہولتوں کے خواہشمند دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائي کرنا ہوگي-........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271164
افغانستان ميں تعینات عالمي امن فوج ايساف نے بھي پاکستان سے دہشتگردوں کے اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کرديا ہے-