ابنا: نجف اشرف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ حسینیہ فاطمیہ کبری میں اپنے نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق کی سیاسی پارٹی کے درمیان امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کی توسیع نہ ہونے پر اتفاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سیاسی پارٹی کے درمیان امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کی توسیع نہ ہونے پر سب کی منظوری قابل قدر ہے ، عراق امریکا کی فوجی تربیت کی ضرورت محسوس نہی کرتا ہے اور عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کو قانونی استثنی دینے کی ضرورت نہی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : عراق قوم کا خون سستا نہی ہے اور شہریوں کا وقار ختم نہی ہونا چاہیئے ۔ عراقی مسلمان یا غیر مسلمان کے خلاف جرم کا فیصلہ اس ملک کے قانون و شریعت کے مطابق انجام پانا چاہیئے نہ یہ کہ احکام جانی قانون و شریعت کے مطابق انجام دیں ۔
حجت الاسلام قبانچی نے وضاحت کی : ھم لوگ جان کا قانون جان کے مقابلہ ، آنکھ کے مقابلہ آنکھ جو کہ انسانی انصاف ہے اس پر عمل کرتے ہیں اور اجازت نہی دیتے ہیں کہ غاصب فوج استثنائی قانون حاصل کریں اور عراقی سیاستدانوں سے بھی یہ اپیل ہے کہ اس کا مقابلہ کریں ۔
...........
/169