ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک صحافی بسمہ القصاب نے کہا ہے کہ عدالت نے انہیں وارنٹ بھیج کر چودہ نومبر کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ادھر محمد العرادی نامی پریس فوٹو گرافر کو بھی عدالت نے سمن بھیجا ہے ۔ العرادی نے کہا کہ ان کے سمن میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ ان پر الزام لگایا گيا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کی اور جھوٹی باتیں نشر کی ہیں۔ بحرین کے اٹارنی جنرل نے سات کھلاڑیوں اور صحافیوں کو عدالت بھیجا ہے۔ادھر بحرین میں صحافیوں کی انجمن نے صحافیوں کے خلاف حکومت کے ان اقدامات کی مذمت کی ہے اور اسے آزادی بیان اور میڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔..........
/169