ابنا:چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ کرنسی کے معاملے میں چین پردباؤ ڈالنے کی کوششیں نہ کرے۔چین کی جانب سے یہ بیان امریکی سینیٹ میں چین کی کرنسی کے بارے میں پیش کردہ بل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین کو دباؤ میں لانے کیلئے اس طرح کی کوششوں سے اجتناب کرے۔ واضح رہے کہ امریکی قانون ساز یہ کوشش کر رہے ہیں کہ چینی کرنسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ امریکہ اور مغربی ممالک چاہتے ہیں کہ چینی کرنسی یوآن کی قدر میں اضافہ ہونا چاہئے کیونکہ اس سے چین کی برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہو جائیں گی۔ چین کی برآمدات درآمدات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔........... /169
9 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270945
چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ کرنسی کے معاملے میں چین پردباؤ ڈالنے کی کوششیں نہ کرے۔