ابنا: کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ غیر ملکی عناصر دہشت گردی کی کارروائیاں کررہےہیں۔صوبائی سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ صوبے میں لاپتہ افراد کی تعداد 52ہے۔ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 44 گروپوں اور اغوا برائے تاوان کے گیارہ گروپوں کا خاتمہ کیا ۔ ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 92 گروپوں کے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 985 افراد کو سزائیں دی گئی ہیں۔ 875 ملزمان جیل میں ہیں جن پر مقدمات چل رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بعض لوگ غیر ممالک میں بیٹھے ہیں لیکن ان کے نام یہاں پر لاپتہ افراد میں لئے جارہے ہیں ۔
..........
/169