7 اکتوبر 2011 - 20:30

لیبیا کے انقلابیوں نے عبوری کونسل سے لیبیا کی سرزمین سے صیہونیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر بنغازی میں کل سینکڑوں نوجوانوں نے مظاہرہ کر کے ملک سے صہیونیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے انیس سو سڑسٹھ میں عرب ممالک کے ساتھ صہیونی ریاست کی جنگ کے بعد لیبیا میں بس جانے والے صہیونیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی کے خلاف صہیونی ریاست کے سخت موقف کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

ادھر صہبونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کر کے دسیوں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

صہبونی فوجیوں نے کل دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا جس نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صہیونی فوجیوں نے اس حملے کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔...........

/169