6 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق کے شہر حلہ میں آیت الله سیستانی کے نمائندے مسلحانہ دہشت گرد حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: صوبہ بابل عراق میں آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ شاکر سعدی مسلحانہ دہشت گرد حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

آیت الله سیستانی کے نمائندے اپنے گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور چار گولیاں ان کے پیٹ اور سینے کو لگیں۔

محافظین نے انہیں فوری طور پر حلہ شہر کے سینٹرل اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

صوبہ بابل کی پلیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فورا اس علاقے کی ناکہ بندی کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

عراقی نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ شیخ شاکر سعدی کی حالت نازک ہے۔

...........

/169