5 اکتوبر 2011 - 20:30

سعودي عرب کے شہر قطيف ميں عوام نے مظاہرے کرکے بحرين ميں سعودي عرب کي فوجي سرگرميوں کي مذمت کي ـ

ابنا: مظاہرين نے بحريني عوام سے اظہار يکجہتي کيا اور وہاں سے سعودي فوجيوں کي فوري واپسي کا مطالبہ کياـ بحرين ميں سعودي عرب کي فوجي مداخلت کے خلاف عوام نے نعرے لگائےـ

قطيف سميت سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں کئي ہفتے سے حکومت مخالف مظاہرے جاري ہيں ـ مظاہرين سياسي اصلاحات، سياسي قيديوں کي رہائي اور انساني حقوق کي پاسداري کا مطالبہ کر رہے ہيں ـ سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے پير کے روز عواميہ ميں حکومت مخالف مظاہرين پر فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں تين خواتين سميت کم از کم ستائيس افراد زخمي ہوئےـ

قطيف ميں مظاہرے دو سن رسيدہ افراد کي گرفتار کے بعد اور تيز ہو گئے ہيں ـ پوليس نے ان دونوں سن رسيدہ افراد کو اس لئے گرفتار کيا ہے کہ مظاہروں ميں شرکت کرنے والے ان کے بيٹے خود کو پوليس کے حوالے کر ديں ـ

سعودي عرب کے سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک ميں تيس ہزار سے زيادہ سياسي کارکن جيلوں ميں بند ہيں.

........

/169