ابنا: دار الحکومت صنعاء ميں مظاہرين نے ايسي ہر تجويز کي مخالفت کا اعلان کيا جس ميں صالح کو اقتدار ميں باقي رکھنے کي بات کہي گئي ہوـ عوام کا کہنا ہے کہ صالح کو فوري طور پر اقتدار سے ہٹاکر انصاف کے کٹہرے ميں لايا جانا چاہئےـ اب اور حديدہ نامي شہروں ميں بھي بڑے پيمانے پر مظاہرے ہوئےاور عوام نے مطالبہ کيا کہ صالح اور اس کےحاميوں پر مقدمہ چلايا جائےـ بيضاء اور الصالح شہروں ميں بھي مظاہرين نے کہا کہ صالح کي اقتدار سے برطرفي تک ان کي جد وجہد جاري رہے گي ـيمن ميں جنوري سے صالح کي تينتيس سالہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور عوام صالح کي اقتدار سے بے دخلي کا مطالبہ کر رہے ہيں ـ مظاہرين پر سيکورٹي اہلکاروں کے حملوں ميں دو ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہيں ـصالح کي کوشش ہے کہ کسي بھي طرح اپنا اقتدار باقي رکھےـ.........../169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269986
يمن کے مختلف شہروں ميں عوام نے ڈکٹيٹر عبد اللہ صالح کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے اپنے مطالبات دوہرائےـ مظاہرين کے ساتھ کئي جگہوں پر سيکورٹي اہلکاروں کي جھڑپوں کي اطلاعات ہيں ـ