4 اکتوبر 2011 - 20:30

عراقی حکومت نے امریکی کانگریس کے تین ارکان کو عراق میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔

ابنا: عراقی حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت نے حال ہی میں امریکی کانگریس کے ایک وفد کو جو تین افراد پر مشتمل تھا، عراق میں داخل ہونے سے روک دیا تھا کیونکہ اس وفد نے عراقی عوام کے مخالف دہشت گرد گروہ کے سرغنہ حارث الضاری سے ملاقات کی تھی۔ حارث الضاری علمائے مسلمین نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہے جو عراق میں دسیوں تشدد آمیز کاروائيوں میں ملوث ہے۔ حارث الضاری انٹرپول کو بھی مطلوب ہے ۔علی الدباغ نے کہا کہ امریکی وفد کا حارث الضاری سے ملاقات کرنا عراق کی توہین ہے۔ حارث الضاری دہشتگردی میں ملوث ہونے کی وجہ سے عراقی حکومت کو بھی مطلوب ہے ۔ دہشتـ گرد گرد حارث الضاری اس وقت اردن میں روپوش ہے۔...../169