ابنا: بحرين کي فوجي عدالت نے پير کو مزيد ايسے چھتيس بحريني شہريوں کو مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے فوجي عدالتوں ميں پيش کيا جو حکومتي پاليسيوں کے خلاف پرامن مظاہروں ميں شريک ہوئے تھے بحريني حکومت نے ان شہريوں پر الزام عائد کيا ہے کہ انہوں نے ملک کي سالميت اور حکومت کے خلاف لوگوں ميں جذبات بھڑکانے پر مبني اقدامات کئے تھے ان مقدمات کي دلچسپ بات يہ ہے کہ بحرين کي فوجي عدالت نے چودہ لوگوں کو ايک پاکستاني شہر کے قتل کے الزام ميں عمر قيد کي سزاسنائي ہےيہ ايسي حالت ميں ہے کہ گذشتہ سات مہينوں کے دوران بحرين کي سيکورٹي فورس اور فوج نے بحريني عوام کو بري طرح کچلا ہے اور ان پر انسانيت سوز مظالم ڈھائے ہيں اور سيکڑوں افراد کو شہيد کرديا ہے بحرين ميں فوجي عدالت نے پندرہ مزيد افراد پر ايک فوجي کو قتل کرنے اور اسي طرح احتجاجي مظاہروں ميں شرکت کرکے ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کے الزام ميں پندرہ سال کي قيد کي سزاسنائي ہے جبکہ ايک شخص کو اٹھارہ سال اور چھ ديگر کو پندرہ سال قيد کي سزا سنائي ہے ان لوگوں پر بھي بحرين کي فوجي عدالت نے بحرين کي يونيورسٹي ميں لوگوں کو قتل کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کا جرم عائد کيا ہے پير کو بحرين کي فوجي عدالت نے بيس طلباء اور طالبات کے خلاف مقدمات کي کاروائي انجام دي ان طلباء اور طالبات پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاجي مظاہروں ميں شرکت کي اور يونيورسٹي کي املاک کو نقصان پہنچايا بحرين کے اخبار الاوسط کے مطابق ان طلباء اور طالبات کے خلاف مقدمہ کي اگلي سماعت وکيل صفائي کي درخواست پر بارہ اکتوبر تک ملتوي کردي گئي ہے
دريں اثنا بحرين کے اٹارني جنرل عبدالرحمن سيد نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ ان ڈاکٹروں کے مقدمات کي سماعت کرنے والي اپيل کورٹ جنھوں عوامي مظاہروں کي حمايت کي تھي اور جن کو سزاسنائي جاچکي ہے تيئس اکتوبر کو نظرثاني کي اپيل سننے کي کاروائي کرے گي
ياد رہے کہ منامہ کے سلمانيہ اسپتال کے بيس ڈاکٹروں اور نرسوں کو گذشتہ انتيس ستمبر کو خصوصي عدالت نے پانچ سے پندرہ سال تک کي سزائے قيد سنائي ہے ان ڈاکٹروں اور نرسوں کا جرم يہ بتايا گيا ہے کہ انہوں نے زخميوں کا علاج معالجہ کيا تھا -
بحرين کے عوام گذشتہ چھ مہينوں سے اپنے ملک ميں اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے لئے پرامن مظاہرے کررہے ہيں مگر سعودي عرب اور بحرين کي فوجيں انہيں بري طرح سرکوب کررہي ہيں............
/169