ابنا: نيٹو کے تازہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ اسے پاکستان کے اندر دہشتگرد گروہوں اور خاص طور پر حقاني نيٹ ورک کي سرگرميوں اور ان گروہوں کي طرف سے افغانستان ميں ہونےوالے حملوں پر شديد تشويش ہے -
نيٹو کے بيان ميں آيا ہے کہ اس نے اسلام آباد سے کہا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے مراکز اور اڈوں کو ختم کرنے کے لئے نيٹو کا بھرپور ساتھ دے - اس سے پہلے امريکي فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مائيک مولن نے کہا تھا کہ حقاني نيٹ ورک پاکستان کي خفيہ ايجنسي آئي ايس آئي کا بازو ہے -
امريکا نے الزام لگايا ہے کہ پچھلے دنوں کابل ميں امريکي سفارتخانے اور نيٹو کے دفتر پر حملوں اور سابق افغان صدر برہان الدين رباني کے قتل ميں حقاني نيٹ ورک کا ہاتھ ہے -
...........
/169