2 اکتوبر 2011 - 20:30

نيويارک ميں وال اسٹريٹ کے باہر پر امن مظاہرين پر امريکي پوليس کا تشدد جاري ہے جس کے دوران ايک ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہيں.

ابنا: خبروں کے مطابق امريکا کي معاشي پاليسيوں کے خلاف گذشتہ دوہفتوں سے دھرنے پر بيٹھے مظاہرين پر نيويارک کي پوليس نے حملہ کرکے ايک ہزار سے زا ئد مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے -

وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو، کے نام سے جاري امريکي عوام کي تحريک ميں شامل بڑي تعداد نوجوانوں کي ہے اور ايک ہزار سے زائد گرفتار کئے جانے والے مظاہرين ميں بھي اکثريت نوجوانوں کي ہے -

نيويارک کے بروکلين پل پر مظاہرين پر پوليس نے حملہ کرديا جس ميں بڑي تعداد ميں پرامن مظاہرين زخمي بھي ہوئے ہيں- خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ نيويارک پوليس نے مظاہرين پر طاقت کا بے دريغ استعمال کيا ہے -

امريکا ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کو مصر اور تيونس سميت ديگر عرب ملکوں ميں جاري عوامي تحريکوں کي ہي طرز پرشروع ہونے والي احتجاجي لہر کے طور پر ديکھا جارہا ہے-

يہ تحريک دو ہفتہ قبل ملک کے سخت اقتصادي حالات کے خلاف احتجاج کے ساتھ ، "وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو" کے سلوگن کے ساتھ شروع ہوئي - امريکا کے ديگر شہروں ميں بھي عوام نے اس تحريک کي حمايت ميں مظاہرے کئے ہيں -

شيکاگو ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے، وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي حمايت ميں، شيکاگو پر قبضہ کرو کے نعرے کے ساتھ سينٹرل بينک کے سامنے اجتماع کيا -اسي کے ساتھ لاس اينجلس ميں بھي لوگوں نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت ميں وسيع مظاہرے کئے جن کے دوران بے روز گاري اور اقتصادي مشکلات دور کرنے ميں حکومت کي ناکامي کو ہدف تنقيد بنايا گيا -

لاس اينجلس ميں مظاہرين نے امريکا کي جنگي پاليسيوں کے خلاف بھي نعرے لگائے-وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عنقريب يہ تحريک تمام امريکي شہروں کو اپني لپيٹ ميں لے لے گي -

رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ ہالي وڈ کے مشہور فلمساز مائيکل مور بھي وال اسٹريٹ مخالف تحريک ميں شامل ہوگئے ہيں - اس کے علاوہ دسيوں بڑي ليبر يونينوں، ٹيچرس فيڈريشن، اور ٹرانسپورٹ يونين نے بھي جس کے اراکين کي تعداد اڑتس ہزار ہے، اس تحريک کي حمايت کا اعلان کيا ہے -............

/169