1 اکتوبر 2011 - 20:30

اردن کے مختلف شہروں ميں حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئےـ

ابنا: ملک کے گيارہ صوبوں ميں ہزاروں کي تعداد ميں مظاہرين نے اجتماعات کئے اور ريلياں نکاليں اور وزير اعظم معروف البخيت کي برطرفي اور پارليمنٹ کي تحليل کا مطالبہ کياـ

مظاہرين کا کہنا ہے کہ آئين کے سلسلے ميں جن اصلاحات کا اعلان کيا گيا ہے ان کا حقيقت سے کوئي تعلق نہيں ہے لہذا بد عنواني کے خلاف سنجيدہ جنگ ضروري ہےـ

اپوزيشن رہنماؤں نے خبردار کيا ہے کہ سياسي اصلاحات پرعملدرآمد سے گريز اور مظاہرين کي سرکوبي کي کوشش سے علاقے کا مستقبل کسي اور سمت ميں جا سکتا ہےـ

اردن کي حکومت نے حاليہ مہينوں ميں سياسي اصلاحات کا اعلان کيا ہے ليکن مظاہرين کا کہنا ہے کہ اصلاحات کا نفاذ بادشاہ پر بھي ہونا چاہئے-
.....

/169