30 ستمبر 2011 - 20:30

عراق کے صوبہ دیالہ کے پولیس ادارے کے ترجمان نے کہا ہےکہ دیالہ اور سلیمانیہ میں القاعدہ کے اکیس دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

ابنا: غالب عطیہ نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے اٹھارہ خطرناک دہشت گردوں کو مقدادیہ اور کاطون کے علاقوں میں گرفتار کیا گيا۔ انہوں نےکہا کہ سلیمانیہ میں بھی تین القاعدہ دہشتگردوں کوپکڑا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد عراق میں متعدد تشدد آمیز کاروائيوں میں ملوث ہیں اور پولیس کو مطلوب تھے۔ ............

/169