29 ستمبر 2011 - 20:30

پاکستان پر امریکی دباؤ میں اضافے کے ساتھ ہی نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے برسلز میں پاکستانی فوج اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں محفوظ ٹھکانوں کے حامل عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائي تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تعینات غیرملکی فوجیوں کا سب سے اہم مسئلہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں اور ان ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آيا ہے کہ جب امریکہ نے پاکستان پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے۔...........

/169