29 ستمبر 2011 - 20:30

ہندوستان نے ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 2کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل زمین سے زمین پر دو ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔

ابنا: ہندوستان نے ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 2کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل زمین سے زمین پر دو ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق زمین سے زمین پرمار کرنیوالا اگنی 2 میزائل دو ہزار کلومیٹر تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحل پرکیا گیا۔مقامی طور پر تیار کئے گئے میزائل کوآرمی کی اسٹریٹیجک فورس نے فائر کیا۔ یہ میزائل 20میٹر لمبا ہے اس کا قطرایک میٹر اور وزن 17ٹن ہے۔............ /169