ابنا: پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں مزید آیا ہے کہ اگر طالبان پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں تو پھر ہم کو ان کے بجاۓ آئی ایس آئی سے ہی بات کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی کی شہادت کےبعد افغان عوام مظاہرے کر کے پاکستان کے خلاف نعرے اور طالبان سے مذاکرات کے خاتمےکا مطالبہ کررہے ہیں۔ افغان صدر نے اس سے قبل نائب صدر اور قبائلی عمائدین سمیت کابینہ سے ملاقات کی تھی جس کے بعدان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان پر الزام لگایا گيا ہے کہ اس نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کو تربیت کی اجازت دی ہے اور دہشتگردی کی تربیت کے ان مراکز کو بند کرنے کے لۓ کوئي اقدام انجام نہیں دیا ہے۔...... /169
28 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 268643
افغان صدر حامد کرزئي نے پاکستان پر الزام لگایا ہےکہ اس نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خاتمے کے لۓ کوئي اقدام نہيں کیا ہے۔