ابنا: حماس کے ايک رہنما محمد شہاب نے غزہ ميں فارس نيوز ايجنسي سے اپنے انٹر ويو ميں کہا کہ ايک فلسطيني مملکت کے قيام کو تسليم کرانے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے پر مبني محمودعباس کا اقدام غير قانوني ہے کيونکہ ان کے اس منصوبے ميں فلسطينيوں کے تمام حقوق اور مطالبات کو مدنظر نہيں رکھا گيا ہے حماس کے رہنما محمد شہاب نے کہا کہ محمودعباس کا يہ اقدام ايک ٹيکٹيکي اقدام تھا جس کے ذريعے وہ نئے چہرے کے ساتھ مذاکرات کي ميز پر دوبارہ جانا چاہتے تھے -
حماس کے رہنما نے کہاکہ محمودعباس نے اس لئے يہ درخواست اقوام متحدہ ميں پيش کي تاکہ فلسطيني رائے عامہ اس حقيقت کو سمجھ نہ سکے کہ حماس حکومتي استقامتي ميدانوں ميں کامياب ہے فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ نے جمعہ کي رات ايک آزاد فلسطيني مملکت کے قيام کي درخواست اقوام متحدہ ميں پيش کي مگر امريکا کا کہنا ہے کہ وہ اس درخواست کو ويٹو کردے گا -
دوسري طرف فلسطيني انتظاميہ کے ايک عہديدار نے کہا ہے کہ صہیوني ریاست کے ساتھ کسي بھي طرح کے مذاکرات کا کوئي امکان نہيں ہے فلسطيني انتظاميہ کے عہديدار عزام الاحمد نے فلسطيني عوام کے خلاف اسرائيل کي ظالمانہ اور توسيع پسندانہ پاليسيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب تک صہیوني بستيوں کي تعمير کا عمل مکمل طور پر روکانہيں جاتا اس وقت تک اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کا کوئي امکان نہيں ہے درايں اثنا اسرائيل کي وزارت داخلہ نے منگل کو اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اس نے مشرقي بيت المقدس ميں واقع جيلو کالوني ميں مزيد ايک سو دس نئے مکانات کي تعمير کي اجازت دے دي ہے-
اسرائيلي وزارت داخلہ کي طرف سے يہ اعلان ايک ايسے وقت کيا گيا ہے جب مشرق وسطي سے متعلق چارجانبہ نام نہاد امن کميٹي نے جس ميں اقوام متحدہ امريکہ روس اور يورپي يونين شامل ہيں اسرائيليوں اور فلسطينيوں سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کي ميزپر دوبارہ لوٹ آئيں ايک اور اطلاع کے مطابق صہيوني جيلوں ميں قيد فلسطينيوں نے بھوک ہڑتال شروع کردي ہے فلسطيني نيوزايجنسي وفا نے خبردي ہے کہ اسرائيل کي سبھي جيلوں ميں قيد فلسطيني قيديوں نے صہیوني جيلوں کے حکام کے غيرانساني سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردي ہے فلسطيني قيديوں کے امور کے وزير عيسي قراقع نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلسطيني قيديوں نے يہ بھوک ہڑتال اسرائيلي جيلوں کے حکام کے غيرانساني اورظالمانہ اقدامات پر احتجاج کے طور پر شروع کي ہے انہوں نے کہاکہ تمام اسرائيلي جيلوں ميں قيد فلسطينيوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ ہرہفتہ بدھ جمعرات اور سنيچر کو بھوک ہڑتال کرکے قيديوں کے خلاف صہيوني جيلوں کےحکام کے ناروا سلوک پر احتجاج کريں گے
............
/169