ابنا: علامہ ساجد علي نقوي نے حکومت پاکستان پر الزام عائد کيا ہے کہ وہ شيعہ مسلمانوں کے خلاف لشکر جھنگوي کے جرائم کے سلسلے ميں خاموشي اختيار کيے ہوئے ہے-
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد حکومت کو دہشتگردوں کو پکڑ کر کيفر کردار تک پہنچانا چاہيے-
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد، صوبہ بلوچستان ميں شيعہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہيں تاہم حکومت نے اب تک ان کے خلاف کوئي کارروائي نہيں کي ہے-
اس سے قبل بھي کوئٹہ کے ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کرکے شيعہ مسلمانوں پر ہونے والے لشکر جھنگوي کے حملوں کي مذمت کي تھي اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا تھا کہ وہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑ کر سزا دے. ............
/169